File photo

کسی کوملک کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی:احسن
23 فروری 2017 (06:23)
0

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کسی کو ملک کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف کی چند جماعتیں ملکی ترقی سے پریشانی کا شکار ہیں اور ترقی کے اس عمل کوروکنا چاہتی ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)2018 کے انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ایک بار پھر کامیاب ہوگی۔