سائرہ افضل تارڑ کا زندگی بچانے والی ادویات کی دستیابی یقینی بنانے بارے وفاقی کابینہ کے فیصلے کا خیر مقدم
23 اگست 2017 (22:44)
0

صحت کی وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ نے زندگی بچانے والی ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کے بارے میں وفاقی کابینہ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔
بدھ کے روز ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اس فیصلے سے نئی ادویات کی مارکیٹنگ کی اجازت مل سکے گی جس سے جان لیوا امراض کے نئے طریقہ علاج کی دستیابی یقینی بنانے سمیت مارکیٹ میں مسابقت کی فضاء کو فروغ مل سکے گا ۔
انہوں نے کہاکہ وفاقی کابینہ نے ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2015ء کی شقوں کے مطابق ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمتیں مقرر کرنے کی بھی منظوری دی ۔