وزیر تجارت نے کہاکہ حکومت کی موثر پالیسیوں کی بدولت بلوچستان اور فاٹا میں امن بحال کر دیا گیا ہے۔

ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،خرم دستگیر
23 اپریل 2017 (22:29)
0

وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے اور ملک سے غربت،بیروزگاری،دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

اتوار کی شام گوجرانوالہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کی موثر پالیسیوں کی بدولت بلوچستان اور فاٹا میں امن بحال کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کی رحمت کے باعث مسلم لیگ(ن) کی حکومت کیخلاف سازشیں ناکام ہو چکی ہیں۔