وزیر اعظم،وزیر داخلہ کی حملے کی مذمت، وزیر اعظم کا دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ۔

 کیچ،ایف سی کی گاڑی پر حملہ،4اہلکار شہید
23 اپریل 2017 (21:32)
0

بلوچستان کے ضلع کیچ میں اتوار کی فرنٹیر کور کے قافلے پر ایک بم حملے میں 4سکیورٹی اہلکارشہید اور تین زخمی ہوگئے۔
سکیورٹی فورسز کے مطابق زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے تربت کے سرکاری ہسپتال میں منتقل کر دیاگیا ہے۔
ادھر وزیر اعظم محمد نوازشریف نے فرنٹیئر کور کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم نے ملک سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے بھی حملے کی مذمت کی ہے۔