اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں کے آغاز سے پاکستانی عوام کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی آئی،چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل
23 اپریل 2017 (20:31)
0

پاکستانی عوام چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے آغاز کے بعد اپنی زندگیوں میں نمایاں تبدیلیاں دیکھ رہے ہیں ۔

یہ بات چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل سے نشر کی گئی ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اربوں ڈالر کے منصوبے میں چینی شہر کا شغر کو پاکستان کی جنوب مغربی گوادر کی بندرگاہ سے منسلک کرنے کیلئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر شامل ہے۔
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ چینی کمپنیاں تیرہ سو کلومیٹر طویل شاہراہ قراقرم کی توسیع اور بہتری کیلئے بھی کام کررہی ہیں جو چین اور پاکستان کو قراقرم کے پہاڑوں سے ملاتی ہے ۔
اقتصادی راہداری منصوبے سے خطے میں سلامتی کی صورتحال مستحکم ہوگی کیونکہ پاک فوج نے تعمیراتی کام میں شریک کارکنوں اور بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کیلئے روٹ پر متعدد وسائل فراہم کئے ہیں۔