جواد ظریف کا پاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات کی بہتری کی اہمیت پر زور۔

ایران پاکستان کو بجلی اور گیس فراہمی کیلئے تیار
23 اپریل 2017 (19:37)
0

ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے پاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات کی بہتری کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے یہ بات تہران میں قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات میں کہی۔
جواد ظریف نے کہا کہ ایران پاکستان کو گیس اور بجلی فراہم کرنے کو تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان سفارتی ، پارلیمانی، سیکورٹی اور معاشی شعبوں میں انتہائی خوشگوار تعلقات ہیں۔
جواد ظریف نے کہا کہ تہران ایران کی چابہار بندرگاہ کی بہتری کے منصوبے میں پاکستان کی شمولیت کا خیر مقدم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیکورٹی ایران کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔