بھارتی فوج وادی کے عوام کو انسان نہیں سمجھتی ہمیشہ مظالم ڈھائے،حریت کانفرنس
23 اپریل 2017 (19:23)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے ہمیشہ وادی کے لوگوں پرمظالم کئے ہیں اور کبھی انھیں انسان نہیں سمجھا۔
یہ بات کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کے اس بیان کو سفید جھوٹ قرار دیا جس میں کہاگیا تھا کہ بھارتی فوج نے وادی میں سیلاب کے دوران انسانی زندگیاں بچائیں۔
ادھر آج ضلع بڈگام میں حیات پورہ گائوں اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بھارتی فوج کے ہاتھوں دو نوجوانوں کی شہادت کے خلاف مکمل ہڑتال کی گئی۔