وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کی فراہمی کے باعث مقامی صنعت بڑی حد تک بحال ہوگئی ہے۔

File photo

توانائی بحران کے باوجودصنعتوں کو ترجیحی بنیاد پر بجلی فراہم کی،احسن
23 اپریل 2017 (19:17)
0

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے توانائی شعبے میں حالیہ بحران کے باوجود صنعتوں کو ترجیحی بنیاد پر بجلی فراہم کی ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بجلی کی فراہمی کے باعث مقامی صنعت بڑی حد تک بحال ہوگئی ہے۔
منصوبہ بندی کے وزیر نے کہا کہ چین کے ساتھ صنعتی تعاون ہماری صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ورکنگ گروپ میں وفاقی اور صوبائی سطح پر صنعتکاروں کو مناسب نمائندگی دی گئی ہے۔