file photo

خیبرپختونخوا حکومت کی ضلع تورغر کی ترقی کیلئے 6 ارب روپے کے پیکج کی منظوری
23 اپریل 2017 (16:21)
0

خیبرپختونخوا حکومت نے ضلع تورغر کی ترقی کیلئے چھ ارب روپے کے پیکج کی منظوری دی ہے ۔

جے یو آئی (ف) کے رکن صوبائی اسمبلی زرین گل خان نے ریڈیوپاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ یہ رقم صحت، واٹر سپلائی، تعلیم، جنگلات اورٹرانسپورٹ کے شعبوں سے متعلق منصوبوں پر خرچ کی جائیگی ۔
ضلع کے مختلف علاقوں کو دوسرے علاقوں سے جوڑنے کیلئے دریائے سندھ پر ایک پل بھی تعمیر کیاجائے گا ۔