file photo

پاکستانی عوام اقتصادی راہداری منصوبہ کے آغاز کے بعد اپنی زندگیوں میں نمایاں تبدیلیاں دیکھ رہے ہیں
23 اپریل 2017 (15:32)
0

پاکستانی عوام چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے آغاز کے بعد اپنیزندگیوں میں نمایاں تبدیلیاں دیکھ رہے ہیں ۔

چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل سے نشر کی گئی رپورٹ کے مطابق اربوں ڈالر کے منصوبے میں چینی شہر کاشغر سے پاکستان کی جنوبی مغربی گوادر بندرگاہ تک سڑکوں کا رابطہ اور بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر شامل ہے ۔
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ چینی کمپنیاں تیرہ سو کلومیٹر طویل شاہراہ قراقرم کی توسیع اور تزئین نو کیلئے بھی کام کررہی ہیں جو قراقرم کے پہاڑوں سے چین اور پاکستان کو ملاتی ہے ۔
منصوبہ سے نہ صرف مقامی سطح پر ٹریفک کی صورتحال میں بہتری آئے گی بلکہ راستے پربسنے والے مقامی افراد کیلئے پچیس سو ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوںگے۔
یہ بات کہی گئی ہے اقتصادی راہداری منصوبہ سے خطے میں سلامتی کی صورتحال کی بہتری میں مدد ملے گی کیونکہ پاکستان فوج نے تعمیراتی کام میں حصہ لینے والے مزدورں اور بنیادی ڈھانچہ کی حفاظت کیلئے راستے پر متعدد وسائل فراہم کئے ہیں۔