نیویارک میں سکھوں کا احتجاجی مظاہرہ،بھارت میں خودمختار ریاست کے مطالبے کا اعادہ
23 اپریل 2017 (15:26)
0

نیویارک میں ہزاروں سکھوں نے احتجاجی مظاہرے میں بھارت میں خودمختار سکھ ریاست کے مطالبے کا اعادہ کیا ہے ۔

مظاہرین نے نارنجی رنگ کی پگڑیاں پہن رکھی تھیں اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور بھارت تسلط سے پنجاب کی آزادی کامطالبہ کررہے تھے۔
اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے سکھوں کے رابطہ کار گوردیو سنگھ کانگ نے کہاکہ 1984 میں گولڈن ٹمپل کی تباہی اور سکھ برادری کی نسل کشی کے بعد سکھوں کے پاس صرف آزاد ملک کا انتخاب رہ جاتا ہے ۔