file photo

جزیرہ نما کوریا کے گرد پانیوں میں جاپان اور امریکہ کی بحری مشقیں شروع
23 اپریل 2017 (14:48)
0

جزیرہ نما کوریا کے گرد پانیوں میں مغربی بحرالکاہل میں جاپان اور امریکہ کی بحری مشقیں شروع ہوگئی ہیں ۔

ایک بیان میں جاپان کی میری ٹایم سیلف ڈیفنس فورس نے کہا ہے کہ شمالی کوریا سے کشیدگی میں اضافہ کے تناظر میں امریکی طیارہ بردار بیڑے کارل ونسن سمیت دو جنگی جہاز مختلف حربی صلاحیتوں کامظاہرہ کریں گے ۔
ادھر آج شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ اپنی فوجی قوت کو برقراررکھنے کیلئے امریکہ کے طیارہ برداربحری جہاز کو ڈبونے کیلئے تیار ہے ۔