پروگرام کے تحت ایسے علاقوں میں جہاں کوئی سرکاری سکول موجود نہیں وہاں نجی سکولوں کے طلباء کے بھی اخراجات پورے کئے جارہے ہیں ۔

file photo

پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے 20 لاکھ طلباء مستفید ہورہے ہیں:دستگیر
23 اپریل 2017 (14:21)
0

وزیرتجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ ایک انقلابی پروگرام ہے جس کے ذریعے بیس لاکھ مستحق طلباء مستفید ہورہے ہیں۔

گوجرانوالہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پروگرام کے تحت ایسے علاقوں میں جہاں کوئی سرکاری سکول موجود نہیں وہاں نجی سکولوں کے طلباء کے بھی اخراجات پورے کئے جارہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ حکومت تعلیمی شعبے کے فروغ کیلئے اپنے وسائل کے استعمال کیلئے بہترین سرمایہ کاری کررہی ہے ۔