file photo

فرانس میں آج صدارتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں
23 اپریل 2017 (12:24)
0

فرانس میں صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں عوام آج اپناحق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ انتخاب میں حصہ لینے والے گیارہ امیدواروں میںسے چار کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

چار نمایاں امیدواروں میں اعتدال پسند Emmanuel macron دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے Marine le pen قدامت پسند Francois fillon اوربائیں بازو کے Jean luc Melenchon شامل ہیں۔
پہلے مرحلے کے گیارہ امیدواروںمیں سے کامیاب ہونے والے امیدوار اگلے ماہ کی سات تاریخ کے مرحلے میں حصہ لیں گے۔