file photo

بھارتی فوج نے کشمیریوں کو کبھی انھیں انسان نہیں سمجھا: کل جماعتی حریت کانفرنس
23 اپریل 2017 (12:21)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے ہمیشہ وادی کے لوگوں پرمظالم کئے ہیں اور کبھی انھیں انسان نہیں سمجھا۔

یہ بات کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کے اس بیان کے ردعمل میں کہی جس میں کہاگیا تھا کہ بھارتی فوج نے وادی میں سیلاب کے دوران انسانی زندگیاں بچائیں۔
سری نگر سے جاری بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے نریندرا مودی کے بیان کو مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج اور پولیس کے جنگی جرائم کو چھپانے کی کوشش قراردیا۔
یہ بھی کہاگیا ہے کہ یہ گمراہ کن بیان ایسے وقت پر جاری کیاگیا جب بھارتی پولیس اور فوج کشمیری نوجوانوں پر تشدد کررہے ہیں اور انھیں انسانی ڈھال کے طورپراستعمال کررہے ہیں۔