وزیراعظم نے کہاکہ دہشت گردی مشترکہ دشمن اور خطے میں امن کے لئے خطرہ ہے

وزیر اعظم کی افغانستان میں فوجی اڈے پر حملے کی شدید مذمت
23 اپریل 2017 (08:38)
0

وزیراعظم نوازشریف نے افغانستان کے صوبے بلخ میں ایک فوجی اڈے پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں اظہاریکجہتی کے لئے افغانستان کی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ دہشت گردی مشترکہ دشمن اور خطے میں امن کے لئے خطرہ ہے۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ اورامن واستحکام کے حصول کی خاطر افغانستان اور اس کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔