جماعت اسلامی کا وزیر اعظم کے تحقیقاتی کمیشن کے اعلان کا خیر مقدم
23 اپریل 2016 (20:52)
0

خیبرپختواہ میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے سلسلے میں چیف جسٹس کے ذریعے کمیشن قائم کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کے قوم سے خطاب کو سراہا ہے۔
سیاسی اور سماجی حلقوں سمیت معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے کہا کہ سیاسی قیادت کے درمیان کشیدگی سے عدم استحکام پیدا ہوتاہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ کمیشن کے قیا م سے حالیہ کشیدگی ختم ہوگی۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور خیبرپختونخوا میں جماعت اسلامی کے امیر مشتاق احمد خان نے وزیراعظم کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے پہلے ہی چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔