وزیر داخلہ کامستونگ میں کارروائی میں حصہ لینے والے اہلکاروں کیلئے نقد انعام کا اعلان۔

وزیر اعلیٰ کی مجرموں کیخلاف لیویز فورس کی کامیاب کارروائی کی تعریف
23 اپریل 2016 (20:46)
0

بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب ثنااﷲ زہری نے مستونگ میں سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کے خلاف لیویز فورس کی کامیاب کارروائی کی تعریف کی ہے۔
انہوں نے کوئٹہ میں ایک بیان میں امید ظاہر کی کہ لیویز فورس مستقبل میں بھی مجرموں کے خلاف اسی طرح کامیاب کارروائیاں جاری رکھے گی۔
ادھر ، بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے مستونگ میں مجرموں کے خلاف کارروائی میں حصہ لینے والے لیویز فورس کے اہلکاروں کیلئے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔