انسپکٹر جنرل ایف سی خیبر پختونخوا نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں امن واستحکام کے فروغ کا اہم ذریعہ ہیں۔

قبائلی علاقوں میں امن بحال کر دیا گیا:میجر جنرل شاہین
23 اپریل 2016 (20:43)
0

فرنٹئیر کور خیبرپختونخواء کے انسپکٹر جنرل میجر جنرل شاہین مظہر محمود نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں امن بحال کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے باجوڑ میں فاٹا سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں امن واستحکام کے فروغ کا اہم ذریعہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور سیکورٹی فورسز قبائلی علاقوں میں کھیلوں کے فروغ میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں کیونکہ معاشرے میں سماجی تبدیلی لانے کیلئے کھیل بہت اہم ہیں۔
بعد میں آئی جی فرنٹئیر کور نے مختلف ان ڈور اور آؤٹ ڈور کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں۔