صدر نے کہا کہ حکومت نے اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کیلئے کئی تعلیمی ادارے قائم کئے ہیں۔

معیار تعلیم بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں:سردار یعقوب
23 اپریل 2016 (20:37)
0

آزادکشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ حکومت معیار تعلیم بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے ہفتہ کے روز کوٹلی یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے آزادکشمیر میں عوام کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کیلئے کئی تعلیمی ادارے قائم کئے ہیں۔