وزیر داخلہ نے کہاکہ ترقی پذیر ملکوں میں ماحولیاتی اقدامات کے لئے مناسب وسائل کی فراہمی ناگزیر ہے۔

پاکستان موسمیاتی تغیر کے اثرات سے نمٹنے کی استعداد کار بڑھا رہا ہے:نثار
23 اپریل 2016 (19:40)
0

پاکستان نے کہا ہے کہ وہ موسمیاتی تغیر کے شدید اثرات سے نمٹنے کی استعداد کار بڑھا رہا ہے۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیرس ماحولیاتی معاہدے پر دستخط کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ترقی پذیر ملکوں میں ماحولیاتی اقدامات کے لئے مناسب وسائل کی فراہمی ناگزیر ہے۔
وزیرداخلہ نے معاہدے کو ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو معاہدے پرمکمل عملدرآمدیقینی بنانے کے لئے مخلصانہ اورمربوط کوششیں کرنی چاہئیں۔
انہوں نے کہاکہ اگرچہ پاکستان عالمی حدت میں اضافے کے بڑے ذمہ دار ملکوں میں شامل نہیں ہے تاہم اُسے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کاسامنا ہے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان نے اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے ایک لائحہ عمل وضع کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ مشترکہ کوششوں اور جامع حکمت عملی کے ذریعے ہی اس مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
ایک سوپچھتر ملکوں نے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔