برطانیہ کی سماجی شعبوں میں بہتری کیلئے تعاون کی یقین دہانی
23 اپریل 2016 (19:37)
0

برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ہائی کمشنر نے مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے عوام کی بہبود کے لئے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی۔
انہوں نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو سماجی شعبوں میں مزید بہتری کے لئے تعاون کا یقین دلایا۔