سیالکوٹ ایوان صنعت وتجارت کے قائم مقام صدر محمد سرفراز بٹ نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات سوڈان برآمد کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

سوڈان پاکستان کیساتھ دو طرفہ تجارتی حجم میں اضافے کا خواہشمند
23 اپریل 2016 (19:31)
0

سوڈان کے سفیر احمد عبدالرحمان محمد نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافے کا خواہشمند ہے۔
انہوں نے ہفتہ کے روز ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی ، صنعتی ، زرعی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ترقی کے باعث سوڈان ان شعبوں میں اسکے تجربات سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنا چاہتا ہے۔
سیالکوٹ ایوان صنعت وتجارت کے قائم مقام صدر محمد سرفراز بٹ نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات سوڈان برآمد کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔