مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے سید علی گیلانی کی ان کے گھر میں مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی شدید مذمت کی ہے۔

حریت کانفرنس کی سید علی گیلانی کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی مذمت
23 اپریل 2016 (19:25)
0

حریت کانفرنس نے سری نگر میں ایک بیان میں اسے کٹھ پتلی حکام کی غیر انسانی اورغیر مہذب کارروائی قرار دیا۔
قابض حکام نے آج حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری شبیر احمد شاہ کی رہائی کے فوراً بعد انہیں گرفتار کر لیا۔ انہیں دوماہ قبل غیرقانونی طور پر حراست میں لیا گیا تھا۔
دختران ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی نے مقبوضہ کشمیر میں تعمیرات کے بھارتی منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے سرینگر میں کہا کہ اس اقدام کا مقصد غیرکشمیریوں کی کشمیر میں آبادکاری کے ذریعے کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے۔
ادھر ، سرینگر کے مختلف ہسپتالوں سے جاری اعدادوشمار میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال کے دوران بھارتی فوج اور پولیس کی پرتشدد کارروائیوں کے دوران چونسٹھ نوجوان زخمی ہوئے جن میں سے کم از کم پانچ اپنی بینائی سے محروم ہو گئے۔
دوسری جانب کشمیری برادری کے ارکان نے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہریوں کی حالیہ ہلاکتوں کے خلاف اٹلانٹا ، لاس اینجلس ، لڈنی اور دنیا کے دوسرے شہروں میں مشعل بردار مظاہرے کئے۔