وزیر اعلیٰ نے کہا کہ رواں سال کے اختتام تک علاقے میں جی ایس ایم موبائل کی سہولت فراہم کر دی جائے گی۔

ڈاکٹروں کی کمی پر قابو پانے کیلئے جلد میڈیکل کالج قائم کیاجائیگا:حفیظ الرحمن
23 اپریل 2016 (19:21)
0

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ علاقے میں ڈاکٹروں کی کمی پر قابو پانے کیلئے جلد پہلا میڈیکل کالج قائم کیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بات ہفتہ کے روز گلگت میں ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔
ادھر ، وزیراعلیٰ نے ایک بیان میں کہا کہ سپیشل کمیونیکشن آرگنائزیشن نے گلگت بلتستان کے 80 فیصد علاقے کو جی ایس ایم موبائل کی سہولت فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باقی علاقے میں یہ سہولت رواں سال کے اختتام تک فراہم کردی جائے گی۔