وزیرااعلیٰ نے کہا کہ بعض سیاسی عناصر ذاتی مفادات کی خاطر ملکی ترقی اور خوشحالی کے عمل کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے:شہبازشریف
23 اپریل 2016 (19:17)
0

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔

انہوں نے ہفتہ کے روز لاہور میں رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح طور پر کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملکی مفاد کو ترجیح دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی عناصر اپنے ذاتی مفادات کی خاطر ملک کی ترقی اور خوشحالی کے عمل کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ شفافیت اور معیار پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔