ممنون حسین نے کہا کہ صوبے کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

اقتصادی راہداری سے بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی آئے گی:صدر
23 اپریل 2016 (17:13)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سمیت بڑے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔
انہوں نے اسلام آباد میں بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے علاوہ گوادر کی بندرگاہ اور گوادر ائرپورٹ کی تعمیر سے بلوچستان میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔
گورنر نے صدر مملکت کو صوبے کی مجموعی صورتحال اور امن واستحکام کی بحالی کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔
انہوں نے صدر کو صوبے میں کئی منصوبوں میں پیش رفت کے بارے میں بھی بتایا۔