کامیاب عازمین کا انتخاب29اپریل کو شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔

سرکاری حج سکیم کے تحت2لاکھ سے زائد درخواستیں موصول
23 اپریل 2016 (16:04)
0

مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی وزارت نے کہاہے کہ سرکاری حج سکیم 2016 ء کے تحت اب تک د و لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

ایک بیان میں وزارت کے ایک عہدیدار نے کہا کہ حج درخواستوں کی وصولی میں سہولت کے لئے نامزد بنکوں کی شاخیں آج اور کل کھلی رہیں گی۔
حج درخواستیں منگل تک وصول کی جائیںگی ۔ کامیاب عازمین کا انتخاب اس ماہ کی انتیس تاریخ کو شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔
اس سال ایک لاکھ تینتالیس ہزار 368 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے جن میں سے چھیاسی ہزار اکیس افراد سرکاری حج سکیم کے تحت جبکہ ستائون ہزار تین سو سینتالیس افراد نجی سکیم کے تحت حج ادا کریںگے۔