یو اے ای کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق نصف امداد ترقیاتی منصوبوں میں خرچ کی جائے گی جبکہ باقی رقم ملک کے ذرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم بنانے کیلئے دی جائے گی۔

متحدہ عرب امارات کا مصر کو4 ارب ڈالر امداد دینے کا وعدہ
23 اپریل 2016 (15:23)
0

متحدہ عرب امارات نے مصر کو اپنی معیشت بہتر بنانے کیلئے چار ارب ڈالر امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔یو اے ای کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق نصف امداد ترقیاتی منصوبوں میں خرچ کی جائے گی جبکہ باقی رقم ملک کے ذرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم بنانے کیلئے دی جائے گی۔

یہ امداد دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور تزویراتی شراکت داری کے تحت دی جارہی ہے۔