ممنون حسین نے کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ اور ہوائی اڈے کی تعمیر سے بلوچستان کے عوام کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوںگے جس سے ان کامعیار زندگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

صدر کا بلوچستان کو ترقی دے کر دوسرے صوبوں کے برابر لانے کے عزم کااعادہ
23 اپریل 2016 (15:15)
0

صدر ممنون حسین نے بلوچستان کو ترقی دے کر ملک کے دوسرے صوبوں کے برابر لانے کے عزم کااعادہ کیا ہے۔اسلام آباد میں بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بڑے ترقیاتی منصوبوں خصوصاً چین پاکستان اقتصادی راہداری سے صوبے میں خوشحالی کاایک نیا دور شروع ہوگا۔
انہوںنے کہا کہ گوادر بندرگاہ اور ہوائی اڈے کی تعمیر سے بلوچستان کے عوام کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوںگے جس سے ان کامعیار زندگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
گورنر بلوچستان نے صدر کو صوبے کی مجموعی صورتحال اور امن و استحکام کی بحالی کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا۔