کل جماعتی حریت کانفرنس کی علی گیلانی سمیت متعدد رہنمائوں کی غیر قانونی حراست اورنظر بندی کی سخت مذمت
23 اپریل 2016 (00:00)
0


مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے علیل بزرگ رہنما سید علی گیلانی سمیت متعدد حریت رہنمائوں کی مسلسل غیر قانونی حراست اور گھر پر نظر بندی کی سخت مذمت کی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سری نگر میں ایک بیان میں اسے کٹھ پتلی انتظامیہ کی غیر انسانی اورغیر مہذب کارروائی قرار دیا۔
بیان میں اُن تین کشمیری نوجوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا ہے جنہیں بھارتی فوج نے حال ہی میں ضلع کپواڑہ کے علاقے لولاب میں شہید کیا۔