وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں برہان ہکلا سے ڈیر ہ اسماعیل خان تک موٹروے کی تعمیر کی منظوری دی گئی جس پر ایک سو چوبیس ارب بیس کروڑبیس لاکھ اسّی ہزار روپے لاگت آئے گی۔

ایکنک نے 149ارب روپے مالیت کے 3 منصوبوں کی منظوری دے دی
23 اپریل 2016 (22:01)
0

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے ایک سو انچاس ارب روپے مالیت کے تین منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔کمیٹی کااجلاس اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا جس میں برہان ہکلا سے ڈیر ہ اسماعیل خان تک موٹروے کی تعمیر کی منظوری دی گئی جس پر ایک سو چوبیس ارب بیس کروڑبیس لاکھ اسّی ہزار روپے لاگت آئے گی۔

کمیٹی نے اس منصوبے کیلئے زمین کے حصول اورمتاثرہ املاک اور برہان ہکلا سے ڈیرہ اسماعیل خان تک موٹروے کی تعمیر سے متاثرہ املاک کے معاوضوں کی ادائیگی کی مد میں گیارہ ارب ستانوے کروڑ تیس لاکھ روپے کی منظوری دی۔ ایکنک نے پورٹ قاسم پر پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل سے ریلوے نیٹ ورک تک کوئلے کے ترسیلی نظام کی فراہمی کی منظوری دی جس پر تیرہ ارب تینتیس کروڑبیس لاکھ روپے لاگت آئے گی۔