وزیر اطلاعات نے کہاہے کہ اگر یہ ثابت ہوجائے کہ حکومت ذرائع ابلاغ پر اپنے اثر ورسوخ کے لئے خفیہ فنڈز استعمال کررہی ہے تو وہ عوام سے معافی مانگتے ہوئے اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

عوام اگلے عام انتخابات میں الزامات کی سیاست مسترد کردیں گے:پرویز رشید
23 اپریل 2016 (14:54)
0

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے دو ہزار تیرہ میں اقتدار میںآنے کے بعد خفیہ فنڈز کا استعمال بند کردیا تھا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا اگر یہ ثابت ہوجائے کہ حکومت ذرائع ابلاغ پر اپنے اثر ورسوخ کے لئے خفیہ فنڈز استعمال کررہی ہے تو وہ عوام سے معافی مانگتے ہوئے اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے عوام اگلے عام انتخابات میں الزامات کی سیاست مسترد کردیں گے اور وہ عوام کی خدمت کرنے والوں کے حق میں ووٹ دیں گے۔