انہوں نے کہا پاکستان سٹیل ملز کے حصول کیلئے وفاقی حکومت کی پیشکش پر سندھ حکومت کے جواب کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جائے گا ۔

وزیر خزانہ کی نجکاری کمیشن کو اتصالات کمپنی سے متعلق زیرالتوا معاملات جلد نمٹانے کی ہدایت
23 اپریل 2016 (14:41)
0

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے نجکاری کمیشن کوہدایت کی ہے کہ اتصالات کمپنی سےمتعلق زیرالتوا معاملات کو جلد نمٹایا جائے۔وہ اسلام آباد میں نجکاری کمیشن کی مجموعی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

انہوں نے کہا پاکستان سٹیل ملز کے حصول کیلئے وفاقی حکومت کی پیشکش پر سندھ حکومت کے جواب کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جائے گا تاکہ اس معاملے پر مزید تاخیر کئے بغیر کوئی مناسب فیصلہ کیاجاسکے۔