منصوبے سے افغانستان اورپاکستان کے لئے کرغزستان اور تاجکستان سے بجلی کی ترسیل ممکن ہوسکے گی۔

کاسا 1000منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب11مئی کو دوشنبے میں ہوگی
23 اپریل 2016 (00:00)
0

CASA-1000 منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب اگلے ماہ کی گیارہ تاریخ کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ہوگی۔منصوبے سے افغانستان اورپاکستان کے لئے کرغزستان اور تاجکستان سے بجلی کی ترسیل ممکن ہوسکے گی۔اس بات کا فیصلہالماتے میں CASA-1000 منصوبے کے مشترکہ ورکنگ گروپ اور بین الحکومتی کونسل کے حالیہ اجلاسوں میں کیاگیا۔
منصوبے کے تحت افغانستان کے راستے تاجکستان اورپاکستان کے درمیان ساڑھے سات سو کلو میٹر طویل ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی۔ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے تیرہ سو میگاواٹ بجلی کی ترسیل میں سے ایک ہزار میگاواٹ پاکستان کے لئے اورتین سو میگاواٹ بجلی افغانستان کیلئے مختص ہوگی۔ تاہم مستقبل قریب میں افغانستان کو بجلی کی ضرورت نہ ہونے کی صورت میں تین سو میگاواٹ کا حصہ بھی پاکستان کومنتقل ہوجائے گا۔
کاسا 1000 منصوبے کی لاگت کا تخمینہ ایک ارب سترہ کروڑ ڈالر ہے۔