خط میں کہاگیا ہے کہ وفاقی حکومت تحقیقات کیلئے ایک کمیشن قائم کرنا چاہتی ہے جو پانامہ لیکس کے معاملے کی تحقیقات کرے

وزارت قانون کا پانامہ لیکس پر کمیشن کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس کو خط
23 اپریل 2016 (13:32)
0

وزارت قانون و انصاف نے چیف جسٹس جناب جسٹس انور ظہیر جمالی کو خط لکھا ہے جس میں ان سے پانامہ پیپرز میں لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کیلئے تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کیلئے کہاگیا ہے۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار ارباب عارف کو لکھے گئے خط میں کہاگیا ہے کہ وفاقی حکومت تحقیقات کیلئے ایک کمیشن قائم کرنا چاہتی ہے جو پانامہ لیکس کے معاملے کی تحقیقات کرے اور اس بات کا تعین کرے کہ آیا اس معاملے میں پاکستان کے کسی قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔اُدھر وزارت قانون نے بھی مجوزہ کمیشن کے قواعد و ضوابط کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
کمیشن پاکستانی شہریوں ، دوسرے ملکوں میں مقیم پاکستانیوں کی آف شور کمپنیوں کی پانامہ یا کسی دوسرے ملک میں قانونی حیثیت سے متعلق معاملا ت کی تحقیقات کرے گا۔