شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن اور معاشی لحاظ سے مضبوط ملک ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب اور تھامس ڈریو کا دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے بارے تبادلہ خیال
23 اپریل 2016 (13:24)
0

پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنرتھامس ڈریو نے آج لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور ، دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں اورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن اور معاشی لحاظ سے مضبوط ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت شفافیت اور میرٹ کے کلچرکو فروغ دے رہی ہے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر نے عا م آدمی کی فلاح و بہبود کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے اقدامات کو سراہا۔انہوں نے سماجی شعبے کی مزید بہتری کیلئے پاکستان کو تعاون کا یقین دلایا۔