امریکی حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ بھاری پانی کی خریداری دوسرے ملکوں کے لئے بھاری پانی خریدنے کی راہ ہموار کرے گی۔

امریکہ ایران کے ایٹمی پروگرام سے بھاری پانی خریدے گا
23 اپریل 2016 (00:00)
0

امریکہ ایران کے ایٹمی پروگرام سے بھاری پانی خریدے گا۔امریکہ کے توانائی کے محکمے کے مطابق امریکہ ایران سے 86 لاکھ ڈالر مالیت کا بتیس میٹرک ٹن بھاری پانی خریدے گا۔

امریکہ کے حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ بھاری پانی کی خریداری دوسرے ملکوں کے لئے بھاری پانی خریدنے کی راہ ہموار کرے گی۔ جو غیر موصل اشیا کی تیاری اور جوہری مقناطیسی ارتعاش کے ذریعے نفوس کی تیاری میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔