نواب ثناء اللہ زہری نے امید ظاہر کی کہ لیویز فورسز مستقبل میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی مستونگ میں جرائم پیشہ افرادکے خلاف لیوی فورسز کی کامیاب کارروائی کی تعریف
23 اپریل 2016 (11:06)
0

بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری نے مستونگ میں گھناونے جرائم میں ملوث جرائم پیشہ افراد کے خلاف لیوی فورسز کی کامیاب کارروائی کو سراہا ہے۔
کوئٹہ میں ایک بیان میں انہوںنے امید ظاہر کی کہ لیویز فورسز مستقبل میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔ادھر وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرنے والے لیویز اہلکاروں کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔