وزیرداخلہ چوہدری نثار علی نے اس بات پر زوردیا کہ ترقی پذیر ملکوں میں ماحولیاتی اقدامات کے لئے مناسب وسائل کی فراہمی ناگزیر ہے۔

ماحولیاتی تبدیلی کے شدید اثرات سےنمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ کررہے ہیں:پاکستان
23 اپریل 2016 (11:06)
0

پاکستان نے کہا ہے کہ وہ ماحولیاتی تبدیلی کے شدید اثرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ کررہا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیرس کلائی میٹ ایگری منٹ پر دستخط کے بعد ایک اعلیٰ سطح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے اس بات پر زوردیا کہ ترقی پذیر ملکوں میں ماحولیاتی اقدامات کے لئے مناسب وسائل کی فراہمی ناگزیر ہے۔

ایک سو پچھتہر ملکوں نے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔وزیرداخلہ نے معاہدے کو ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو معاہدے پرمکمل عملدرآمدیقینی بنانے کے لئے سنجیدہ اورمربوط کوششیں کرنی چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ اگرچہ پاکستان عالمی حدت میں اضافے کے بڑے ذمہ دار ملکوں میں شامل نہیں ہے تاہم اُسے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کاسامنا ہے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان نے اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل وضع کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ مشترکہ کوششوں اور جامع حکمت عملی کے ذریعے ہی اس مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔