سپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان،بلغاریہ سرمایہ کاروں کے درمیان مثبت رابطوں کی تجویز پیش کی تاکہ وہ حکومتی مراعات سے فائدہ اُٹھائیں ۔

ایاز صادق کا بلغاریہ کیساتھ تجارتی روابط بڑھانے پر زور
23 اپریل 2015 (19:52)
0

سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے کہا ہے کہ دوست ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کے درمیان ہم آہنگی دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے میں اہم کرداراداکرسکتی ہے ۔
وہ بلغاریہ کے سفیر رومن پیرونٹیچو سے جمعرات کو اسلام آباد میں بات چیت کررہے تھے ۔
سپیکر نے کہا کہ پاکستان بلغاریہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور انہیں دونوں ملکوں کے اراکین پارلیمنٹ کے درمیان ہم آہنگی کے ذریعے زیادہ مضبوط بنانا چاہتاہے ۔
سپیکر نے دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون میں مزید اضافے کی ضرورت پر زوردیا ۔ اُنہوں نے پاکستان اور بلغاریہ کے سرمایہ کاروں کے درمیان مثبت رابطوں کی تجویز پیش کی تاکہ وہ حکومت پاکستان کی سرمایہ کاری کیلئے پیش کی گئی مراعات سے فائدہ اُٹھائیں ۔
بلغاریہ کے سفیر نے کہا کہ ان کا ملک بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور انہیں عوامی اور پارلیمانی سطح پر رابطوں کے ذریعے مستحکم کرنے کا خواہاں ہے ۔