وزیراعلیٰ پنجاب لاہور میں چائنہ مشینری انجنئیرنگ کارپوریشن کے اعلیٰ سطح کے وفد سے باتیں کر رہے تھے۔

چین نے سرمایہ کاری کے ذریعے دوستی کی منفرد مثال قائم کی ہے:شہباز
23 اپریل 2015 (15:05)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین نے پاکستان کے لئے چھیالیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ذریعے دوستی کی ایک منفرد مثال قائم کی ہے۔

وہ جمعرات کو لاہور میں چائنہ مشینری انجنئیرنگ کارپوریشن کے اعلیٰ سطح کے وفد سے باتیں کر رہے تھے۔
فریقین نے توانائی اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی سرمایہ کاری پیکیج پاکستان کے لئے نہ صرف ایک موقع ہے بلکہ ایک بڑا چیلنج بھی ہے۔