نادرا نے 37 حلقوں سے متعلق رپورٹ کمیشن کو پیش کی۔

مبینہ دھاندلی کے بارے میں قائم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس
23 اپریل 2015 (15:33)
0

دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے بارے میں قائم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔ چیف جسٹس ناصر الملک نے صدارت کی۔ کمیشن نے سیاسی جماعتوں کیلئے گواہوں کی فہرستیں جمع کرانے کی حتمی مدت میں دو دن کی توسیع کر دی۔

نادرا نے 37 حلقوں سے متعلق رپورٹ کمیشن کو پیش کی۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے اعتراضات پر اپنا جواب داخل کرایا۔الیکشن کمیشن نے بتایادو ہزار تیرہ کے عام انتخابات کا ریکارڈ مکمل طور پر محفوظ ہے۔ بعد میں کمیشن نے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔