ریاض کے شاہی محل میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے ۔

وزیراعظم نوازشریف،سعودی شاہ کایمن صورتحال پر تبادلہ خیال
23 اپریل 2015 (20:16)
0

وزیراعظم محمد نوازشریف اورسعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعرات کے روز ریاض میں ظہرانے پر ملاقات کی ۔
دونوں رہنمائوں نے یمن کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا ۔
ریاض کے شاہی محل میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے ۔
وزیراعظم نوازشریف نے پاکستانی وفد کی قیادت کی جبکہ سعودی وفد کی قیادت شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی ۔
وزیراعظم نوازشریف نے ریاض کے شاہی محل میں سعودی ولی عہد شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کی ۔
سعودی عرب کے نائب ولی عہد محمد بن نائف نے ریاض میں وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی ۔
نائف سعودی عرب کے وزیر داخلہ بھی ہیں ۔
اس سے پہلے وزیراعظم کا ائیرپورٹ پر نائب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف السعود اور وزیردفاع محمد بن سلطان السعود نے گرمجوشی سے استقبال کیا ۔
وزیراعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیاگیا ۔
خصوصی طیارے پر دوران پرواز وزیراعظم کی زیرصدارت یمن کی صورتحال پر ایک اجلاس ہوا جس میں وزیردفاع خواجہ محمد آصف، بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف، وزیراعظم کے خصوصی معاون طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ اعزازاحمدچوہدری نے شرکت کی۔