صدر ممنون حسین کی البانہ کو اعلیٰ تعلیم اور تربیت فراہمی کی پیشکش۔

پاکستان،البانیہ کا دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
23 اپریل 2015 (19:59)
0

  صدرممنون حسین نے پاکستان اور البانیہ کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیاہے ۔
اُنہوں نے یہ بات جمعرات کو استنبول میں چناکلی جنگوں کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر البانیہ کے صدر بوجر نیشانی سے ملاقات میں کہی ۔
فریقین نے خصوصاََ تجارت اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں اضافے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
اُنہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ کیلئے اعلیٰ سطح کے رابطے برقرار رکھنے پر بھی زوردیا۔
صدر نے البانیہ کو اعلیٰ تعلیم اور تربیتی سہولتوں کی فراہمی کی پیشکش کی ۔
صدرممنون حسین نے کہا کہ پاکستان 'البانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے جو خیر سگالی اور باہمی مفاد پر مبنی ہیں اور یقین ظاہر کیا کہ آنے والے سالوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور مضبوط ہوں گے ۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان البانیہ پارلیمانی دوستی گروپ پہلے ہی پاکستان کی قومی اسمبلی میں موجود ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ البانیہ کی پارلیمنٹ میں بھی ایسا ہی گروپ بنایاجائے ۔