مقامی صحافی پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں حقائق مدنظر رکھیں:گیلانی
23 اپریل 2015 (15:40)
0

مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماء سید علی گیلانی کی زیر سرپرستی فورم نے بھارت کے الیکٹرانک ذرائع ابلاغ کو مقبوضہ کشمیر میں جاری فوجی آپریشن کا حصہ قرار دیا ہے۔

سرینگر میں ایک بیان میں فورم کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی نیوز چینلز کشمیریوں کی حقیقی جدوجہد کو بدنام کرنے کیلئے پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مقامی صحافیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں حقائق کو مدنظر رکھیں۔


انہوں نے مقامی صحافیوں سے یہ بھی کہا کہ وہ بھارتی چینلوں کے منفی اور بے بنیاد پروپیگنڈے کے خلاف آواز بلند کریں۔