اُنہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ فاٹا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو دس ارب روپے فراہم کئے جائیں تاکہ ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جائے ۔

سردار مہتاب کی فاٹا میں انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام کی ہدایت
23 اپریل 2015 (20:39)
0

خیبر پختونخوا کے گورنر سردار مہتاب احمد خان نے فاٹا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ قبائلی علاقوں میں پانچ انڈسٹریل سٹیٹس کے قیام کیلئے مربوط اقدامات کرے ۔
فاٹا میں اقتصادی ترقی کی تیزی کیلئے قائم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اُنہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ فاٹا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو دس ارب روپے فراہم کئے جائیں تاکہ ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جائے ۔
قبل ازیں شمالی ،وسطی اور جنوبی فاٹا میں کان کنی اور زرعی صنعت کے فروغ کیلئے انڈسٹریل سٹیٹس کے قیام کے منصوبے بارے گورنر کو بریفنگ دی گئی ۔