مشیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور آپریشن ضرب عضب کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

 سرتاج عزیز کا فلسطینی و کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے میں تاخیر پر اظہار افسوس
23 اپریل 2015 (14:21)
0

امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ یہ بات قابل افسوس ہے کہ فلسطین اور کشمیر کے عوام ابھی تک اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کے منتظر ہیں۔

وہ جمعرات کو جکارتہ میں ایشیاء افریقہ سربراہ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔  سرتاج عزیز نے کہا کہ ایشیاء اور افریقہ کے ملکوں کو امن اور ترقی کے بڑھتے ہوئے مسائل پر قابو پانے کیلئے تعاون اور مشترکہ کوششیں کرنا چاہئیں۔


مشیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور آپریشن ضرب عضب کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایشیاء اور افریقہ کے ملکوں کو جو دہشت گردی سے بری طرح متاثر ہیں ، دہشت گردی کو مکمل طور پر شکست دینے کے لئے اپنے تجربات کا تبادلہ کرنا چاہئیے اور تعاون مضبوط بنانا چاہئیے۔


انہوں نے دہشت گردی کی بنیادی وجوہات ختم کرنے اور اس سے نمٹنے کیلئے مزید موثر حکمت عملی مرتب کرنے پر زور دیا۔