اتھارٹی کے قیام کا مقصد درآمدات اور برآمدات اور دوسرے ممالک کے ساتھ تجارت اور حلال اشیاء کی بین الصوبائی تجارت اور تیاری کو فروغ دینا ہے ۔

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی پاکستان حلال اتھارٹی قائم کرے گی
23 اپریل 2015 (19:55)
0

قومی اسمبلی کو جمعرات کے روز بتایاگیا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت پاکستان حلال اتھارٹی قائم کرے گی ۔
وقفہ سوالات کے دوران دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر نے کہا کہ اتھارٹی ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے قائم کی جائے گی ۔
اُنہوں نے کہا کہ اتھارٹی قائم کرنے کا مقصد درآمدات اور برآمدات اور دوسرے ممالک کے ساتھ تجارت اور حلال اشیاء کی بین الصوبائی تجارت اور تیاری کو فروغ دینا ہے ۔
پارلیمانی اُمور کے وزیرمملکت شیخ آفتاب نے ایوان کو بتایا کہ الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کرانے کا جائزہ لے رہاہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم اس کے فوائد اور نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں ۔
ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ فیصل آباد ملتان موٹر وے چار مرحلوں میں تعمیر کی جارہی ہے ۔
فیصل آباد گوجرہ موٹر وے کا پہلا مرحلہ پہلے ہی مکمل کیاجاچکا ہے جبکہ باقی تین مراحل پر کام جاری ہے ۔
اُنہوں نے کہا 357کلومیٹر طویل اسلام آباد لاہور موٹر وے کو مزید بہتر اورجدید بنانے کا کام دوسالوں میں مکمل کیاجائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ مردان کے تخت بھائی بازار میں OVERHEAD BRIDGE کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری ہے اور اسے آئندہ سال مکمل کیاجائے گا۔
ایک سوال پر قدرتی سائل کے بارے میں پارلیمانی سیکرٹری شہزادی عمر زادی ٹوانہ نے گھریلوصارفین کیلئے گیس میٹر نصب کرنے پر کسی پابندی کی تردید کی ہے ۔
اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے نجی شعبے کو ایل این جی درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔
قدرتی وسائل کے وزیرمملکت جام کمال نے کہا کہ ایل این جی کی قیمت سی این جی سے تھوڑا زیادہ ہوگی ۔
ایوان کا اجلاس اب کل صبح ساڑھے دس بجے ہوگا۔