وزیر داخلہ نے کہاکہ ایف آئی اے میں سیاسی مداخلت کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

 چودھری نثارکا ایف آئی اے سے بدعنوانی کے خاتمے کا عزم
23 اپریل 2015 (21:56)
0

وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے میں بدعنوان افسران برداشت نہیں کئے جائیں گے۔
انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں بد عنوانی کے بڑے کیسوں کے حوالے سے ایف آئی اے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر نے کہاکہ ایف آئی اے میں سیاسی مداخلت کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔